اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ منگل کو بجٹ پر عام بحث کے دوران وزیراعظم ایوان میں کافی دیر تک بیٹھے رہے۔ قومی اسمبلی آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے اس دوران پی ٹی آئی کے رکن احمد حسین دیہڑ کی بجٹ پر تقریر غور سے سنی اور ایک موقع پر ذاتی وضاحت بھی کی۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے کئی ارکان نے وزیراعظم سے قائد ایوان کی نشست پر جاکر ملاقات بھی کی۔