اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز عالم دین رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم رفیع عثمانی کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔