وزیراعظم محمد شہباز شریف کاپاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 97 ملین ڈالر کے وعدے پر یورپی یونین سے اظہار تشکر

145

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 97 ملین ڈالر کے وعدے پر یورپی یونین کا شکریہ ا داکیاہے۔ جمعرات کو اپنےٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان کئی دہائیوں کے دوران کثیر جہتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین بدستور پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی اور ترقیاتی شراکت داروں اور برآمدات کی منزل میں سے ایک ہے۔