وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آزادپتن کے قریب بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

134
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے راولپنڈی سے پلندری جانے والی بس کو آزادپتن کے قریب پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےجاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔