29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان شہباز احمد خان...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار

- Advertisement -

لاہور ۔30مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعاء بھی کی۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مرحوم شہباز احمد خان یوسفزئی کی پاکستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577385

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں