- Advertisement -
لاہور ۔1اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورعیدالفطر کی مبارکباددی۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
سیاسی رہنماؤں نےبھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نےملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعاکی اورعوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577803
- Advertisement -