وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے مشیر احد چیمہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

222

لاہور۔15فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر جاکر مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے احد چیمہ اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔