24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جویلین تھرو...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جویلین تھرو کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین

- Advertisement -

کوئٹہ ۔31مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جویلین تھرو کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی دنیا میں شان بڑھی۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شاندار فتح پر ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مستقبل میں آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں