17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلی فونک رابطہ،...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

- Advertisement -

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مملکت بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔

دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں بحرین کے ساتھ قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کا بحرین میں موجود پاکستانی برادری کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور بحرین کی فلاح و بہبود میں بحرین میں موجود پاکستانی برادری کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔

- Advertisement -

عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے گفتگو میں بحرین کے بادشاہ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577623

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں