- Advertisement -
اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تھائی لینڈ اور میانمار میں تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مشکل کے ان لمحات میں ہماری دعائیں دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ اور میانمار کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔وزیراعظم نے مدد کی پیش کش کرتے ہوئے ان کے تحفظ اور اس تباہی سے جلد بحالی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577136
- Advertisement -