وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

111
پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے، تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں، روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔

بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کی مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔