27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف کا خطے میں امن کے لیے قائدانہ اور...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خطے میں امن کے لیے قائدانہ اور متحرک کردار پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے قائدانہ اور متحرک کردار ادا کرنے پر ہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، امریکا کی جانب سے مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہے،

جسے ہم نے خطے کے امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ ایک نئی شروعات ہے،

- Advertisement -

جس سے ان مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی جو خطے کو عرصہ دراز سے متاثر کر رہے ہیں اور امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595462

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں