اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق نگران وزیراعظم میربلخ شیر مزاری کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میر بلخ شیر مزاری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلخ شیر مزاری، مزاری قبیلے کے سردار اور ملکی سیاست میں ایک اہم کردار رہے ، وہ صوبہ بلوچستان اور پاکستان کی سیاست کی قد آور شخصیت تھے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل دے۔