وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کی وفات پر افسوس کا اظہار

151
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کی وفات پر افسوس کااظہار کیاہے۔ جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےمرحوم کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مرحوم نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔