وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سلمان اقبال کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

244
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سلمان اقبال کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سلمان اقبال کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اقبال کی بیٹی سمایا سلمان کی کم عمری میں اچانک وفات کا سن کر جو دکھ ہوا۔اس غم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سلمان اقبال اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ بے شک ہم اللہ کے لئے ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔