21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ ؛ عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ، نیشنل پارٹی کے صدر عبد المالک بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی اور انہوں نے سیاسی رہنمائوں کو عید کی مبارکباد دی۔ سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477379

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں