وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کیلئے فیلڈ ہسپتال سمیت امداد کی فراہمی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اظہار تشکر

143
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کیلئے فیلڈ ہسپتال سمیت امداد کی فراہمی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیلڈ ہسپتال سمیت امداد کی فراہمی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اظہار تشکر کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کیلئے 93 رکنی عملے کے ساتھ ایک فیلڈ ہسپتال سمیت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان کی فراہمی پر اپنے بھائی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیلڈ ہسپتال سندھ میں کام کرے گا۔

ہم خیر سگالی کے اس جذبہ پر امیر قطر کے ممنون ہیں۔