اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جامشورو سے سیہون جانے والی زائرین کی کوسٹر کو پیش آنے والے حادثہ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔
انہوں نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے حادثہ میں زخمی افراد کی صحت یابی کی بھی دعا کی۔