وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت

283
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے دردونی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان ، سپاہی حضرت بلال ،سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان کو خراج عقیدت پیش کیا، شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے ،پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔