اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او )سربراہ اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں مہمانوں کے استقبال کے لئے کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔