وزیراعظم محمد شہباز شریف کا صحب پور میں متاثرین سیلاب کیلئے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

207
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا صحب پور میں متاثرین سیلاب کیلئے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

صحبت پور ۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو بلوچستان کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقہ صحب پور میں متاثرین سیلاب کیلئے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹینٹ سکول میں بچوں سے بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ اس علاقہ میں ماڈل سکول کا قیام دو ماہ میں عمل میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے بچوں سے کہا کہ وہ دو ماہ کے بعد اختر مینگل اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ نئے سکول میں آئیں گے اور بچوں سے گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر بچوں سے خصوصی شفقت اور والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم نے ریلیف کیمپ میں سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سیلاب متاثرین سے گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو چیف سیکرٹری بلوچستان نے صحبت پور میں فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالہ سے آگاہ کیا۔