- Advertisement -
لاہور ۔1اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
- Advertisement -
اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577709
- Advertisement -