وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی لسبیلہ بس حادثہ میں 40 قیمتی جانوں کے ضیاع پر صوبائی حکومت کو فی الفور تحقیقات کروانے کی ہدایت

225
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے لسبیلہ بس حادثہ میں 40 قیمتی جانوں کے ضیاع پر صوبائی حکومت کو فی الفور تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں بس حادثہ کے نتیجے میں 40 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع یقیناً قیامت صغریٰ سے کم نہیں،میری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس المناک حادثہ کی فی الفور تحقیقات کروانی چاہییے تاکہ وجوہات کا پتہ چلایا جاسکے۔