وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع ژوب میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

75

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے،انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں۔