21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اورانکی بلندی درجات کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477984

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں