وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت

153
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فوج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔