وزیراعظم محمد شہباز شریف کا علامہ آغا حامد علی شاہ موسوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

308

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علامہ آغا حامد علی شاہ موسوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک درویش صفت انسان اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین اور معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔