31.3 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے باڑا اور جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں 2 ،جنوبی وزیرستان میں 1 خوارجی کو جہنم واصل کیا ہے اور 3 خوارجیوں کو گرفتار کیاہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے خوارج اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت متحرک ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528425

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں