- Advertisement -
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں سکیورٹی آپریشن کے دوران گزشتہ دو روز میں 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے دشمن فتنہ الہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لئے پر عزم ہیں۔
- Advertisement -