24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کا مشرقی افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مشرقی افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشرقی افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے گزشتہ شب کابل کے علاوہ اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں اطلاعات کے مطابق افغانستان میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ کئی دیہاتون میں املاک کی بھی تباہی ہوئی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں