23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو ٹیلی...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو ٹیلی فون ، کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

- Advertisement -

بیجنگ۔3ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے انتشار پھیلانے کی گھنائونی سازش کا واضح ثبوت ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے کوئٹہ میں سیاسی جلسے کے دوران ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

- Advertisement -

انہوں نے دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچانے اور انہیں قرار واقعی سزا دلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے انتشار پھیلانے کی گھنائونی سازش کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے معصوم اور نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں