26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف کا وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اسامہ بن ارشد کی شہادت پر شدید رنج و الم کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اسامہ بن ارشد کی شہادت پر شدید رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔

انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی،دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونے والے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=483253

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں