وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستانی معیشت میں استحکام کے حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار

4
Prime Minister
Prime Minister

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام کے حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے،بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات،عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے اور بروقت قرض کی ادائیگی کا اعتراف کیا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے،پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے،بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔