وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو ٹیلیفون ،عید کی مبارک باد دی

83
Prime Minister Shahbaz Sharif

لاہور ۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحٰی کی مبارک باد دی۔

وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران تمام وزراء اعلیٰ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کو بھی عید ا لاضحٰی کی مبارک باد دی ۔ وزراء اعلیٰ نے وزیر اعظم کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔