وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کوئٹہ میں بجلی کی بندش کا نوٹس ، بجلی کی فراہمی فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا

233
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کیلئے فیلڈ ہسپتال سمیت امداد کی فراہمی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کوئٹہ میں بجلی کی بندش کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی فراہمی فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمدشہباز شریف نے وزارت بجلی کو ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ میں بجلی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور عوام کی مشکلات اور شکایات کا ازالہ کیا جائے۔