لاہور ۔5جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے 26 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا جس کی دشمن بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا ۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں،مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ملک کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی ملک کے دفاع کی خاطر لازوال قربانیاں ہیں ۔