وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گورنر پنجاب ، گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر بلوچستان سے ٹیلی فونک رابطہ

54
Prime Minister Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے عید الضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گورنرز کو عید الضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس پریس ونگ کے مطابق تمام رہنماؤں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کو عید الضحیٰ کی مبارک باد دی اور وزیر اعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔