اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیاہے اور کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور چاروں وزراء اعلیٰ کی بہترین قیادت کی بدولت ملک بھر میں یوم عاشور کی سر گرمیاں پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچیں۔
بدھ کو وزیرِ اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس اور جلوس کا انعقاد ہوا، وفاق اور صوبوں کے مابین پولیس، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کرنے لیے ہم آہنگی قابل ستائش ہے۔