وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ازبکستان کے صدارتی انتخابات میں صدرشوکت مرزائیوف کو مبارکباد

135
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ازبکستان کے صدارتی انتخابات میں صدرشوکت مرزائیوف کو دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

پیرکواپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے انتخابات میں شوکت مرزائیوف کی دوبارہ کامیابی سے ازبکستان کے عوام کی ان کی قیادت پراعتماد کی عکاسی ہورہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ دونوں دوست ممالک کے باہمی استفادہ کیلئے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے صدرشوکت مرزائیوف کے ساتھ کام کرنے کیلئے چشم براہ ہیں‎۔