اقوام متحدہ۔20ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمومی بحث کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔