‏وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان ہیلی کاپٹرسانحے میں شہیدہونے والےمیجر طلحہ منان کےگھر آمد

63

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):‏وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزادی کا دن ہمارےشہداء کی ناقابلِ فراموش قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کئےبغیر مکمل نہیں ہو سکتا، ہمارے شہداء نےہمیشہ اپنےلہو سےپاک وطن کی حفاظت کی ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آج میں بلوچستان ہیلی کاپٹرسانحے میں شہیدہونے والےمیجر طلحہ منان کےگھر گیا، میں نے اہلِ خانہ سےتعزیت اور شہید کیلئے فاتحہ کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا دن ہمارےشہداء کی ناقابلِ فراموش قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کئےبغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ ہمارے شہداء نےہمیشہ اپنےلہو سےپاک وطن کی حفاظت کی ہے۔