- Advertisement -
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردوان کو سالگرہ کی پرتپاک مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے کہ یہ سال ان کے لیے اچھی صحت، خوشی اور ترکیہ کے عظیم لوگوں کی خدمت میں مسلسل کامیابیاں لائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے مضبوط اور تاریخی رشتوں کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ترکیہ کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان نے ہماری پائیدار شراکت داری میں نئی قوت پیدا کی ہے کیونکہ ہم ان تعلقات خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون میں اضافہ کے ذریعے مزید مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566767
- Advertisement -