اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں گذشتہ چند روز کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کےمطابق وزیراعظم نے 14 دسمبر 2024 سے اب تک ان آپریشنز میں 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔