اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کو بین الاقوامی تنظیم ویمن پولیٹیکل لیڈرز کے لیے پاکستان کی جانب سے سفیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ شائستہ پرویز ملک کا ویمن پولیٹیکل لیڈرز کے لیے قومی نمائندے کے طور پر انتخاب ان کی حقوق نسواں کے لیے جد و جہد اور اس ضمن میں ناقابل فراموش خدمات کا عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ شائستہ پرویز ملک کا بطور قانون ساز پاکستان میں خواتین کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شائستہ پرویز ملک و یمن پولیٹیکل لیڈرز کے پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553743