وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زلزلے کے حوالے سے پوری قوم کی خیریت اور سلامتی کی دعا

181

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو آنے والے زلزلے کے حوالے سے پوری قوم کی خیریت اور سلامتی کی دعا کی ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ملک کو ہر آفت سے محفوظ رکھے۔

وزیراعظم کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔