وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملہ کی مذمت

280
Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملہ کی شدید مذمت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعظم نے سابق امریکی صدر اور حملے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔