وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ آمد، ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

129
Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے خاندان کے لئے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔