- Advertisement -
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےسینئر صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے ایڈیٹر الطاف حسن قریشی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی تیمارداری کی ۔
ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ٹیلیفون پر الطاف حسن قریشی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے طبی ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564905
- Advertisement -