اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں اساتذہ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےجاں بحق اساتذہ کی بلندی درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انہیں ہرممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔