30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس تھانے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس تھانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس تھانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار کو خراج عقیدت اور بلندی درجات کی دعا کی اورشہید کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=488138

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں